منظورشدہ نیشنل آئی ٹی بورڈ بل سے انتظامی فیصلوں میں تاخیر ختم ہوجائے گی، امین الحق

ویب ڈیسک  ہفتہ 13 اگست 2022
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

 اسلام آباد: وفایق وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے منظور شدہ نیشنل آئی ٹی بورڈ بل 2022 کے حوالے سے کہا ہے کہ بورڈ کے تحت ادارے کے مالی و انتظامی فیصلوں میں دفتری تاخیر کا سلسلہ ختم ہوجائے گا۔

اس حوالے سے وفایق وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا کہ طویل عرصے سے التوا کا شکار بل کی منظوری ادارے کو مزید بہتر کرنے میں معاون ہوگا، بل کے تحت این آئی ٹی بی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ، تاخیری فیصلوں سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تیزی سے بدلتے تقاضوں کی تکمیل مشکل ہوتی تھی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ خودمختار بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تحت فیصلے اور ترقی کا عمل تیز ہوگا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نینشل آئی ٹی بورڈ بل 2022 کی منظوری پر وفاقی وزیر آئی ٹی سے اظہار تشکر کیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔