- اسلام آباد یونائیٹڈ تیسری بار پی ایس ایل چیمپئن بن گئی
- پی اسی ایل 9 فائنل؛ امریکی قونصل جنرل کی گاڑی کو نیشنل اسٹیڈیم کے دروازے پر حادثہ
- کچلاک میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا
- بھارت سے چیمپئنز ٹرافی پر مثبت تاثر سامنے آیا ہے، چیئرمین پی سی بی
- آئی ایم ایف کو سیاست کےلئے استعمال نہیں کرنا چاہیے، فیصل واوڈا
- چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کیلیے ’انٹرنیشنل وومن آف کریج‘ ایوارڈ
- پاکستان اور آئی ایم ایف میں کچھ چیزوں پر اتفاق نہ ہوسکا، مذاکرات میں ایک دن توسیع
- پاور سیکٹر کا گردشی قرض تین ہزار ارب سے تجاوز کرگیا
- موٹر سائیکل چوری میں ملوث 12 سے 17 سالہ چار لڑکے گرفتار
- جوگنگ کے سبب لوگوں کا مزاج مزید غصیلا ہوسکتا ہے، تحقیق
- متنازع بیان دینے پر شیر افضل مروت کی کور کمیٹی سے معذرت
- امریکی سفیر کی صدر مملکت اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقاتیں
- پی ٹی آئی نے اسلام آباد انتظامیہ سے جلسے کی اجازت مانگ لی
- کراچی میں منگل کو موسم گرم، بدھ کو صاف و جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی
- انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا
- دنیا کے انتہائی سرد ترین خطے میں انوکھی ملازمت کی پیشکش
- سورج گرہن کے دوران جانوروں کا طرزِ عمل مختلف کیوں ہوتا ہے؟
- پاکستان کی افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، دفتر خارجہ
- رمضان المبارک میں عمرے کی ادائیگی؛ سعودی حکومت نے نئی ہدایات جاری کردیں
- گستاخی کے شبے پر ٹیچر کا قتل: دو خواتین کو سزائے موت، ایک کو عمر قید
وزیراعظم شہبازشریف نے ایک بار پھرمیثاق معیشت کی پیشکش کردی
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک مرتبہ پھر میثاق معیشت کی پیشکش کرتے کہا ہے کہ آج محض ایک مبارکباد کافی نہیں ہوگی ہم ہر سال دھوم دھام سے یوم آزادی مناتے ہیں اور حقیقت یہ ہے کہ ہم 75 برس میں اصل مقصد کو اپنانے میں ناکام رہے ہیں۔
قوم سے خطاب کے دوران 75 ویں یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے بطور اپوزیشن لیڈر میثاق معیشت کی پیش کش کی تھی اور آج بطور وزیراعظم پھر میثاق معیشت کی پیش کش کرتا ہوں۔
شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ حالات کا تقاضہ ہے کہ اب ہم بحیثیت قوم درست سمت میں اپنے سفر کو جاری رکھیں، یوم آزادی کے موقع پر میرا دل مسرور بھی ہے اور بے چین بھی، ہم ان بحرانوں سے کیوں دوچار ہوئے جس میں سب سے بڑھ کر معاشی بحران ہے۔
’آج قوم کو تقسیم در تقسیم کرنے کی کوشش جاری ہے‘
ان کا کہنا تھا کہ آج قوم کو تقسیم در تقسیم کرنے کی کوشش جاری ہے، انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، وسائل نہ ہونے کے باوجود بھٹو کے دور میں ایٹمی پلانٹ شروع کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ اس قوم نے ہولناک زلزلے اور سیلاب کی تباہ کاریوں کا مقابلہ کیا اسی قوم نے کھیل کے میدان میں پوری دنیا میں اپنا سر فخر سے بلند کیا اور اس قوم نے مل کر دہشت گردی کو شکست دی۔
وزیراعظم نے کہا کہ تعمیر پاکستان کے اس مشن کو ہماری قومی و سیاسی قیادت نے آگے بڑھایا، وسائل نہ ہونے کے باوجود ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں ایٹمی پروگرام شروع کیا، ہماری قوم ہر مقصد کو حاصل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
’کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں کہ نوجوان نسل کو انکا حق نہیں دے سکے‘
شہباز شریف ںے تسلیم کیا کہ کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں کہ نوجوان نسل کو انکا حق نہیں دے سکے لیکن ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا، سابق حکومت نے 48 ارب ڈالر کا خسارہ دیا اور اب وہ ہی لوگ حقیقی آزادی کا نعرہ لگا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 18-2017 میں ہم پاکستان کو گندم میں خود کفیل چھوڑ کر گئے تھے لیکن پچھلی حکومت کی غفلت کی وجہ سے گندم باہر سے منگوانے پر مجبور ہوگئے۔
شہباز شریف نے کہا کہ 75 سال سے اس دن کو منایا جا رہا ہے مگر مقاصد کو نہیں منایا گیا۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ پچھلی حکومت نے مجرمانہ غفلت کا مظاہر کرتے ہوئے ایل این جی کا کوئی معاہدہ نہیں کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔