ایشین مینز والی بال کپ؛ پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف فتح

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 13 اگست 2022
(فوٹو: انٹرنیٹ)

(فوٹو: انٹرنیٹ)

کراچی: پاکستان نےا یشین مینز والی بال کپ کے کلاسیفکیشن راؤنڈ میں آسٹریلیا کو سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے مات دے کر اہم کامیابی حاصل کرلی۔

موصولہ اطلاعات کےمطابق تھائی لینڈ میں پانچویں تا آٹھویں پوزیشن کےلیے ہونےوالےمیچ میں قومی والی بال ٹیم نے مضبوط حریف کے خلاف عمدہ کھیل پیش کیا۔خاص طور پرفہد رضا، مظہر خان اور آصف کپتان  کی کارکردگی عمدہ رہی۔

پاکستان ٹیم اتوار کو 5 ویں پوزیشن کےلیے ایران کے خلاف صف آرا ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔