- مخصوص طبقے کو کلین چٹ دینے کیلیے نیا پروپیگنڈا تیار کیا جارہا ہے، فیصل واوڈا
- عدالتی امور میں مداخلت مسترد، معاملہ قومی سلامتی کا ہے اسے بڑھایا نہ جائے، وفاقی وزرا
- راولپنڈی میں معصوم بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار
- تیسرا ٹی ٹوئنٹی: آئرلینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری
- دکی میں کوئلے کی کان پر دہشت گردوں کے حملے میں چار افراد زخمی
- بنگلادیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا
- 100 دنوں میں 200 فلائٹس کے مسافر بیگز سے سونا چوری کرنے والا ملزم گرفتار
- سنی اتحاد کونسل نے چیئرمین پی اے سی کیلئے شیخ وقاص اکرم کا نام اسپیکر کو بھیج دیا
- آزاد کشمیر میں احتجاج کے دوران انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، وزیراعظم
- جنوبی وزیرستان کے گھر میں ہونے والا دھماکا ڈرون حملہ تھا، رکن اسمبلی کا دعویٰ
- دنیا کا گرم ہوتا موسم، مگرناشپاتی کے لیے سنگین خطرہ
- سائن بورڈ کے اندر سے 1 سال سے رہائش پذیر خاتون برآمد
- انٹرنیٹ اور انسانی صحت کے درمیان مثبت تعلق کا انکشاف
- ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری
- بنگلادیشی لڑاکا طیارہ فلمی کرتب دکھانے کی کوشش میں تباہ؛ ویڈیو وائرل
- پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو مثالی بنائیں گے، مریم اورنگزیب
- آڈیو لیکس کیس میں مجھے پیغام دیا گیا پیچھے ہٹ جاؤ، جسٹس بابر ستار
- 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
- غزہ میں اسرائیل کا اقوام متحدہ کی گاڑی پر حملہ؛ 2 غیر ملکی اہلکار ہلاک
- معروف سائنسدان سلیم الزماں صدیقی کے قائم کردہ ریسرچ سینٹر میں تحقیقی امور متاثر
اے ایس ایف کراچی میں ہتھیاروں کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں ایوی ایشن ڈویژن کی آڈٹ رپورٹ 2017-18ء کے جائزہ اجلاس کے دوران ائرپورٹ سکیورٹی فورس کراچی میں ہتھیاروں کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت ہوا، جس میں 24 کروڑ 31 لاکھ روپے مالیت کے ہتھیاروں کی خریداری میں قوانین کی مبینہ خلاف ورزی کے انکشاف پر آڈٹ پیرا ڈی اے سی لیول پر نمٹانے پر شدید اظہار برہمی کیا گیا۔
چیئرمین کمیٹی نور عالم خان نے کہا کہ وزیراعظم، جنرل یا چیف جسٹس، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ پی اے سی نے ایک ہفتے میں انکوائری کرکے ذمے داروں کا تعین کرنے کی ہدایت کر دی۔
چیئرمین نے کہا کہ اگر کسی نے جعلی دستاویزات تیار کی ہیں تو اس افسر کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ملوث افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائے اور اگر فوجی افسر تو ہیں تو متعلقہ جنرل کو کارروائی کے لیے آگاہ کیا جائے۔ آڈٹ حکام کے مطابق خریدے گئے اسلحہ میں پسٹل، ایس ایم جیز وغیرہ شامل ہیں۔
علاوہ ازیں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں پی آئی اے پریمیر سروس شروع کرنے سے پی آئی اے کو نقصان کے معاملے پر چیئرمین نے استفسار کیا کہ یہ کیس کیوں بند کردیا گیا، جس پر ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے نے بتایا کہ اس پر انکوائری دوبارہ شروع کردی گئی ہے۔ ہمیں 2 ماہ کا وقت دے دیں۔
چیئرمین کمیٹی نےجواب دیا 2 ماہ بہت زیادہ ہیں، میں ہوں گا یا نہیں۔ پی اے سی نے ایف آئی اے کو انکوائری کے لیے 15 دن کا وقت دے دیا۔
دریں اثنا چیئرمین کمیٹی نے پی آئی اے حکام سے سوال جواب کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے بزنس کلاس کو کیوں اور کس قانون کےتحت ختم کیا۔ پی آئی اے کوپشاور میں چلنے والی بس بنا دیا گیا ہے۔ مسافروں کو سہولت کے بجائے خوار کیا جا رہا ہے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے پی آئی اے کو بزنس کلاس دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اگر سیٹیں نہیں ہیں تو بزنس کلاس کی پرانی سیٹیں لگائیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔