رواں ہفتے پاکستانی روپیہ بھارتی اور افغان کرنسی کی نسبت بھی کمزور ہوا

خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی اور آئی ایم ایف کی قسط ملنے کے باوجود پاکستانی روپیہ غیر مستحکم رہا


ویب ڈیسک September 10, 2022
گزشتہ ہفتے روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اُڑان بھی جاری رہی (فوٹو فائل)

رواں ہفتے کے کاروباری دنوں میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے علاوہ بھارتی، بنگلا اور افغان کرنسی کی نسبت بھی کمزور ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی اور آئی ایم ایف سے ملنے والی قرض کی قسط کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر بڑھنے کے باوجود پاکستانی روپیہ ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں غیر مستحکم رہا۔

ہفتہ وار کرنسی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی بانڈز ایلڈ میں بڑھنے سے روپیہ کی قدر پر منفی اثرات مرتب ہوئے جب کہ بنیادی اشیائے صرف کی درآمد بڑھنے سے ڈالر کی سپلائی محدود رہی۔ اُدھر امریکا کی شرح سود میں جارحانہ اضافہ بھی ڈالر کی اڑان کا باعث رہا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے کاروباری دنوں میں پاکستانی روپیہ بھارت، بنگلا دیش اور افغانستان کی کرنسی کی نسبت بھی مزید کمزور ہوا۔ علاوہ ازیں اوپن مارکیٹ میں ریال کی قدر 2.50روپے بڑھ کر 62روپے ہوگئی جب کہ انٹربینک میں ریال کی قدر 2.46روپے بڑھ کر 60.72 روپے ہوگئی۔

یورو کی اوپن مارکیٹ میں قدر 12روپے بڑھ کر 234روپے ہوگئی جب کہ انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر 11.60روپے بڑھ کر 230.41روپے ہوگئی۔ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 11.50روپے بڑھ کر 274.50 روپے ہوگئی۔ انٹربینک ریٹ 12.02روپے بڑھ کر 265.25روپے ہوگیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 9.50روپے بڑھ کر 234.50روپے کی سطح پر آگئی جب کہ انٹربینک میں ڈالر کی قدر 9.21روپے بڑھ کر 228.18روپے کی سطح پر آئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں