کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں، درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

ویب ڈیسک  ہفتہ 10 ستمبر 2022
شہر میں حالیہ گرمی کی لہر اگلے 3 روز تک برقرار رہ سکتی ہے

شہر میں حالیہ گرمی کی لہر اگلے 3 روز تک برقرار رہ سکتی ہے

کراچی کو بلوچستان کی ریگستانی گرم ہواؤں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

کراچی میں آج دوسرے روز بھی پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ گرمی کی لہر اگلے 3 روز تک برقرار رہ سکتی ہے، سمندری ہوائیں معطل ہونے سے موسم گرم وخشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ ہوا کا کم دباؤ گجرات(بھارت)اور اس کے ملحقہ علاقوں پر موجود ہے۔ آج سے 14 ستمبر تک تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین اور میرپورخاص میں جبکہ کل سے 14 ستمبر تک ٹنڈومحمد خان، سجاول اور ٹھٹھ میں بارش متوقع ہے۔

شدید گرمی میں شہر کے مختلف علاقوں میں اچانک بارش شروع ہوگئی۔ موسلادھار بارش سے گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ شہر میں جاری اوورہیٹنگ بارش کا سبب بنی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔