فلمی ناقدین نے براہمسترا کی کہانی کو ’مایوس کن‘ قرار دے دیا

فلم انتہائی مایوس کُن ہے، اس میں وی ایف ایکس زیادہ اور کہانی کی کمی ہے، فلمی ناقد


ویب ڈیسک September 10, 2022
فلم نے ریلیز سے قبل ہی 40 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا ہے، فوٹو: انسٹاگرام

بالی ووڈ کی معروف جوڑی اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی نئی فلم 'براہمسترا' باکس آفس پر کامیاب نہ ہوسکی۔

شائقین فلم کی بڑی تعداد نے بڑے بجٹ کی فلم کی کہانی پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی فلموں کے مشہور ناقد ترن آدرش نے فلم کا تجزیہ پیش کرتے ہوئے لکھا کہ 'فلم انتہائی مایوس کُن ہے، اس میں وی ایف ایکس زیادہ اور کہانی کی کمی ہے'۔



انہوں نے مزید کہا کہ 'براہمسترا' ایک گیم چینجر فلم ثابت ہو سکتی تھی لیکن انہوں نے یہ موقع گنوا دیا، فلم میں صرف چمک دھمک ہے ، اس میں کوئی جان نہیں ۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ فلم نے ریلیز سے قبل ہی 40 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا ہے۔

فلم کی ریلیز سے دو روز قبل اس کے خلاف بائیکاٹ مہم کا آغاز ہوا تھا۔ مہم کا آغاز رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے ماضی میں گائے کے گوشت کے حوالے سے دیئے گئے بیان کی بنیاد پر ہوا۔

فلم میں عالیہ بھٹ ، رنبیر کپور، امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان سمیت کئی فنکاروں نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں