نیوزی لینڈ میں وہیل سے ٹکرانے کے بعد کشتی الٹ گئی؛ 5 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  ہفتہ 10 ستمبر 2022
واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، فوٹو: فائل

واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، فوٹو: فائل

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ میں ایک کشتی وہیل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کشتی الٹ گئی اور 5 سوار ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کے ساؤتھ آئی لینڈ کے سیاحتی علاقے کیکورا کا سمندر معمول کے تحت پُرسکون تھا اور طغیانی کا دور دور تک پتہ نہیں تھا ایسے میں مسافروں سے بھری ایک چھوٹی کشتی اچانک الٹ گئی اور مسافر سمندر میں جا گرے۔

کشتی الٹنے سے تمام مسافر سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ ریسکیو انچارج کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر کشتی کا الٹنا وہیل کا ٹکرانا لگتا ہے کیوں کہ اس علاقے میں وہیل بندرگاہ تک آتی ہیں جن میں aسپرم اور ہمپ بیک وہیل بھی شامل ہیں۔

کیکورا کے میئر نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی مکمل تحیقات کرائے جائی گی اور اگر وجہ وہیل ہوئی تو اس علاقے سے وہیل کو دور رکھنے کے اقدامات کیے جائیں گے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔