کراچی شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک دوسرا فرار

ہلاک ڈاکو کے قبضے سے پستول، موبائل فون اور نقدی برآمد


ویب ڈیسک September 11, 2022
ہلاک ڈاکو کے قبضے سے پستول، موبائل فون اور نقدی برآمد (فوٹو فائل)

گلشن اقبال میں کار سوار شہری نے فائرنگ کر کے ایک ڈاکو کو مار ڈالا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق عزیز بھٹی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 13سر شاہ سلمان روڈ گالا ریسٹورانٹ کے قریب کار سوار شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مارے جانے والے ڈاکو کی شناخت 22 سالہ نذید عرف ڈھکن کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے ایک پستول، چھینا ہوا موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شہری راحیل کی گاڑی کا پیٹرول ختم ہوگیا تھا جس کے باعث وہ گالا ریسٹورانٹ کے کھڑے ہو کر پیٹرول منگوانے کے لیے فون کر رہا کہ اسی دوران موٹرسائیکل پر دو ڈاکو آئے اور راحیل اور اس کے ساتھی سے چھینا جھپٹی کرنے لگے جس پر راحیل نے موقع دیکھ کر اپنے لائسنس یافتہ پستول سے فائرنگ کردی۔

جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو موقع پر مارا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والا ڈاکو اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث اور پولیس کو مطلوب ملزم تھا وہ اس سے قبل بھی گرفتار کیا جا چکا ہے۔

دوسری جانب ایس ایچ او عزیز بھٹی انسپکٹر عدیل افضل کا کہنا ہے کہ پولیس واقعہ کی تحققات کررہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں