امریکا کا پاکستان میں سیلاب زدگان کیلیے مزید 2 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان

ویب ڈیسک  اتوار 11 ستمبر 2022
امریکا پہلے ہی تین کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان کرچکا ے، فوٹو: فائل

امریکا پہلے ہی تین کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان کرچکا ے، فوٹو: فائل

  واشنگٹن: امریکی حکومت نے پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے مزید 2 کروڑ ڈالر امداد کی منظوری دیدی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیوسٹن میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے فنڈ ریزنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے رکن پارلیمان شیلا جیکسن نے خطاب کیا اور شہریوں میں دل کھول کر عطیات دیئے۔

رکن کانگریس شیلا جیکسن لی نے اپنے دورۂ پاکستان سے متعلق بتایا کہ سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے اور متاثرین کو بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں۔ دورے کے بعد اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کی جس کی بنیاد پر پاکستان کو مزید 20 ملین ڈالرز امداد کی منظوری دے دی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جوبائیڈن حکومت پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 3 کروڑ ڈالرز کی امداد کا اعلان کیا تھا اور اب مزید 2 کروڑ ڈالر کی امداد کی بھی منظوری دیدی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔