مسلم لیگ (ن) کے رہنما مصدق ملک کی گاڑی کو حادثہ

ویب ڈیسک  اتوار 11 ستمبر 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر مصدق ملک کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مصدق ملک کی گاڑی کو حادثہ سیکریٹریٹ چوک کے قریب پیش آیا جس میں خوش قسمتی سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تھانہ سیکریٹریٹ چوک کے ایس ایچ او نے بتایا کہ پولیس موقع پر موجود ہے، مصدق ملک کے قافلے کی گاڑیوں کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔