لاہور میں معمولی تنازع پر 52 سالہ بزرگ کا لرزہ خیز قتل

نعمان شیخ  اتوار 11 ستمبر 2022
فوٹو ایکسپریس

فوٹو ایکسپریس

 لاہور: پنجاب کے علاقے شاد باغ میں گھر کی دہلیز پر 52 سالہ بزرگ کو قتل کردیا گیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شاد باغ آپریشن ونگ پولیس نے کاروائی کرتے 52 سالہ شہری کو قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان نے معمولی لڑائی جھگڑے پر فائرنگ کرکے چھت پر کھڑے شہری ابصار کو قتل کر دیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے میں ملوث ملزمان کو دو گھنٹے کے اندر گرفتار کیاگیا، ملزمان کی شناخت اعجاز بٹ, جاسم بٹ اور امام بٹ کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش شروع کردی۔

اُدھر ایس پی سٹی سرفراز ورک نے قتل کی لرزہ خیز واردات میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے پر ایس ایچ او شاد باغ اور ٹیم کو شاباش دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔