راولپنڈی میں مسافر کی بائیکیا رائیڈر سے جنسی زیادتی

مقدمہ درج ہے تفتیش شروع کردی گئی ہے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ جاری ہیں، پولیس


ویب ڈیسک September 12, 2022
فوٹو فائل

راولپنڈی میں رائیڈ بک کرنے والے شخص نے بائکیا چلانے والے نوجوان کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نوجوان سے زیادتی کا واقعہ راولپنڈی کے تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں پیش آیا جہاں بائکیا چلاکر رزق حلال کمانے والے نوجوان کو مسافر نے اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس نے محنت کش نوجوان کے بیان پر حسن نامی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مقدمے میں دئیے گئے بیان میں متاثرہ نوجوان کا کہنا تھا کہ حسن نامی شخص سے جان پہنچا تھی جس نے رائیڈ بک کی اور تمام دن مختلف جگہوں پر گھومتا رہا اور شب گئے فارغ کرکے کہا کہ صبح چار بجے آجاؤ پھر کہیں جانا ہے وہاں پیسے اکھٹے لےلینا۔

مدعی مقدمہ نے پولیس نے بیان دیا کہ ملزم کی بتائی ہوئی جگہ رحیم آباد پہنچا تو حسن نے کہا کہ تیار ہونے میں کچھ وقت لگے گا لہذا تم گھر میں آکر بیٹھ جاؤ۔

متاثرہ نوجوان کا کہنا تھا کہ حسن کے کہنے پر میں کمرے میں پہنچا تو اس نے زبردستی کرتے ہوئے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور کسی کو بتانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

متاثرہ نوجوان نے بتایا کہ حادثے کے بعد گھر پہنچا اور والدہ کو سارے واقعے سے آگاہ کیا تو انہوں نے پولیس میں مقدمہ درج کروانے کا کہا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے اور ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں