15 سالہ لڑکی سے زیادتی کا اشتہاری ملزم فیصل آباد سے گرفتار

ملزم کو ڈیٹا اینالسز اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے، انچارج انویسٹی گیشن


ویب ڈیسک September 12, 2022
ملزم اعجاز نے زیادتی کے بعد متاثرہ لڑکی کی نازیبا ویڈیوز بھی بنائی تھیں، فوٹو: فائل

انویسٹی گیشن پولیس شیرا کوٹ نے کارروائی کرکے 15 سالہ لڑکی سے زیادتی کے اشتہاری ملزم اعجاز کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزم اعجاز نے زیادتی کے بعد متاثرہ لڑکی کی نازیبا ویڈیوز بھی بنائی تھیں اور وہ ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکی دے کر لڑکی کو مسلسل زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے۔

انچارج انویسٹی گیشن شیرا کوٹ عمر دراز کے مطابق ملزم کو ڈیٹا اینالسز اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا ہے اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے شیرا کوٹ پولیس کو ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا۔

ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن آفتاب پھلروان کا کہنا تھا کہ خواتین کے جنسی استحصال میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل نے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں سے زیادتی اور تشدد کے واقعات پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں