پنجاب میں گندم کی امدادی قیمت 3 ہزار روپے من مقرر

ویب ڈیسک  منگل 13 ستمبر 2022
امدادی قیمت میں اضافے کاشتکاروں کو محنت کا پورا معاوضہ ملے گا، وزیراعلی پنجاب:فوٹو:فائل

امدادی قیمت میں اضافے کاشتکاروں کو محنت کا پورا معاوضہ ملے گا، وزیراعلی پنجاب:فوٹو:فائل

 لاہور: پنجاب میں گندم کی امدادی قیمت 3 ہزار روپے فی من مقرر کردی گئی۔

وزیراعلی پنجاب  چوہدری پرویز الٰہی نے گندم کی امدادی قیمت 3 ہزار روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ دیگر صوبوں کے مقابلے میں پنجاب میں گندم اور آٹے کے نرخ کم ہیں۔ اگلے برس گندم کے زیرکاشت رقبے میں اضافہ ہوگا۔ امدادی قیمت میں اضافے سے کاشتکاروں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ ملے گا۔

چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پنجاب کو نظر انداز کرکے دیگر صوبوں کو گندم کی فراہمی پروفاقی حکومت کواحتجاجی مراسلہ بھیجا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں 10 لاکھ ٹن گندم کی قلت ہے۔ وفاقی حکومت نے پنجا ب کی درخواست کے باوجود گندم فراہم نہیں کی۔ پنجاب میں بارشوں اور سیلاب سے کئی لاکھ ٹن گندم ضائع ہوئی ہے۔ وفاقی حکومت گندم فراہم نہ کرنے کے حوالے سے پنجاب کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کر رہی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔