لاہور میں 10 سالہ گونگی اور بہری بچی کے ساتھ نامعلوم شخص کی زیادتی

پولیس نے بچی کا میڈیکل کرواکر مقدمہ درج کرلیا، ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کردی


ویب ڈیسک September 13, 2022
پولیس نے بچی کا میڈیکل کرواکر مقدمہ درج کرلیا، ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کردی (فوٹو : فائل)

لاہور میں دس سالہ گونگی اور بہری بچی کو نامعلوم ملزم نے زیادتی کا نشانہ بناڈالا، سی سی پی او نے ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کردیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چوکی نادرہ آباد کی حدود چراغ شاہ میں بولنے اور سننے کی صلاحیت سے محروم دس سالہ بچی (ک) کے ساتھ مبینہ زیاددتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ واقعے کے بعد تھانہ آر اے بازار کی چوکی نادر آباد کی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور والد کا بیان قلم بند کرلیا۔

بچی کے والد نے بتایا کہ میں اور میری بیوی نوکری پر تھے، میری دس سالہ بیٹی گھر سے باہر گئی تو اسے کسی نے کچھ کھلایا اور زیاددتی کی، میری بیٹی سننے اور بولنے کی صلاحیت سے محروم ہے اس لیے گھر میں ہی رہتی ہے۔

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں ںے زیادتی میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم جاری کیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کا میڈیکل کروایا گیا ہے، تھانہ جنوبی چھاؤنی میں وقوع کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے، جینڈر کرائم سیل کی ٹیموں ںے شواہد جمع کرلیے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس

وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے لاہور کے علاقے بستی چراغ شاہ میں 10سالہ معذور بچی سے زیادتی کے وا قعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔

انہوں نے کہا کہ ملزم کو جلد گرفتار کر کے قانون کی گرفت میں لایا جائے، ایسے واقعے میں ملوث ملزم قانون کے تحت سخت سزا کا حق دار ہے، متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں