70 فٹ لمبی پیسٹری بنانے کا عالمی ریکارڈ

منتظمین کے مطابق پیسٹری کے وسیع خول کے اندر 680 کلو رِکوٹا پنیر بھرا گیا


ویب ڈیسک September 14, 2022
(تصویر: انٹرنیٹ)

اٹلی میں باورچیوں کی ایک ٹیم نے 70 فِٹ اور 37 انچ لمبی کینولو(جو اس لفظ کی جمع کینولی کے نام سے جانی جاتی ہے) پیسٹری بنا کر عالمی ریکارڈ بنا دیا۔

اٹلی کے علاقے کیلٹنِسیٹا میں ملک بھر سے آئے پکوانوں کی ٹیم نے طویل طرین کینولو بنانے کے ریکارڈ کے لیے کوشش کی۔

(تصویر: انٹرنیٹ) (تصویر: انٹرنیٹ)رُ

کینولی ایک اطالوی پیسٹری ہوتی ہے جس میں میدے کے تلے ہوئے خول میں رِکوٹا پنیر بھرا ہوا ہوتا ہے۔

منتظمین کے مطابق پیسٹری کے وسیع خول کے اندر 680 کلو رِکوٹا پنیر بھرا گیا۔

ریکارڈ بنانے کے لیے تمام انتظامات رِسٹو ورلڈ اطالیہ کی جانب سے کیے گئے جبکہ اس کاوش کی رہنمائی ماسٹر پیسٹری شیف ڈی فرائیا نے کیا۔ جبک موقع پر گینیز ورلڈ ریکارڈ کے حکام بھی موجود تھے۔

اس سے قبل 2016 میں 16 فٹ 4.9 طویل کونولو بنا کر ریکارڈ بنایا گیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں