لبنان میں خاتون نے کھلونا پستول دکھا کربینک سے رقم نکلوا لی

ویب ڈیسک  جمعرات 15 ستمبر 2022
خاتون نے بہن کے علاج کے لئے  جمع شدہ رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیا:فوٹو:سوشل میڈیا

خاتون نے بہن کے علاج کے لئے جمع شدہ رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیا:فوٹو:سوشل میڈیا

بیروت: لبنان کے دارالحکومت بیروت میں خاتون نے کھلونا پستول کے روز پر اپنی بینک میں جمع کرائی گئی رقم نکلوا لی۔

عرب میڈیا کے مطابق بیروت کے ایک بینک میں اس وقت ڈرامائی صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک خاتون نے خود پر تیل چھڑک کر پستول نکال لی اور بینک انتظامیہ سے اپنی جمع کی گئی13 ہزار ڈالر کی رقم نکالنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ ان کی بہن کو کینسر ہے اور انتظامیہ رقم نکالنے کی اجازت نہیں دے رہی۔ گھرکی چیزیں تک فروخت کرچکے ہیں اور اب اگر رقم نہ ملی تو بہن کا علاج نہیں ہوسکے گا۔خاتون اور ان کی بہن کے مشترکہ اکاؤنٹ میں 20000  ہزارڈالرز جمع تھے۔خاتون کے احتجاج پر بینک نے ان کو اپنی جمع شدہ رقم نکالنے کی اجازت دے دی۔

لبنان میں اس سے قبل بھی بینک سے زبردستی جمع شدہ رقم نکلوانے کا واقعہ پیش آچکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔