ٹی20 ورلڈکپ کے 5 لاکھ سے زائد ٹکٹ فروخت

85 ہزار سے ٹکٹس خریدنے والوں میں بچے بھی شامل


ویب ڈیسک September 15, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) 85 ہزار سے ٹکٹس خریدنے والوں میں بچے بھی شامل

آسٹریلیا میں اگلے ماہ شروع ہونے والے آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے لیے اب تک 5 لاکھ ٹکٹ فروخت ہوچکے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے لیے 5 لاکھ سے زائد ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں جس میں 85 ہزار ٹکٹس بچوں کے شامل ہیں جبکہ ٹکٹ خریدنے والوں کا تعلق 82 مختلف ممالک سے ہے۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ پاک بھارت مقابلے کے 4 ہزار اضافی ٹکٹس آج فروخت ہوں گے

سال 2020 میں آئی سی سی ویمنز ٹی20 کا فائنل میں میلبرن کرکٹ گراونڈ میں 86 ہزار 174 فینز نے اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھا تھا، جس کے بعد ایک بار پھر تمام وینیوز فل ہاؤس ہونے کی توقع ہے۔

دوسری جانب پاکستان اور بھارت میچ کے تمام اضافی ٹکٹ بھی فروخت ہوچکے ہیں جبکہ دیگر بعض میچز کے ٹکٹ فروخت ہونا باقی ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے تمام ٹکٹ چند گھنٹوں میں فروخت

قبل ازیں ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے تمام ٹکٹ چند گھنٹوں میں فروخت ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کے میگا ایونٹ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کا میچ 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں