حافظ نعیم کا الخدمت میں ڈینگی ٹیسٹ کی قیمت آدھی کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک  جمعـء 16 ستمبر 2022
مہنگائی کے اس دور میں ہم سے جو ہوسکتا ہے، عوام کی خدمت کیلئے کریں گے، امیر جماعت اسلامی کراچی

مہنگائی کے اس دور میں ہم سے جو ہوسکتا ہے، عوام کی خدمت کیلئے کریں گے، امیر جماعت اسلامی کراچی

 کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی ہدایت پر الخدمت لیباٹریز میں ڈینگی کے ٹیسٹ کی قیمت آدھی کردی گئی۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں ہم سے جو ہوسکتا ہے، عوام کی خدمت کیلئے کریں گے، الخدمت کی لیباٹریز کم قیمت کیساتھ معیاری سروسز فراہم کرتی رہیں گی۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ الخدمت و جماعت اسلامی کے تحت گزشتہ روز سے اسپرے مہم کا آغاز کردیا گیا ، شہر میں صحت و صفائی کی حالت مخدوش ہے، ایڈمنسٹریٹرکراچی کہاں غائب ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کو کراچی کی بگڑی صورتحال کیوں نظر نہیں آتی، عباسی شہید اسپتال سمیت دیگر سرکاری اسپتالوں کی حالت نہایت ہی خراب ہے، سرکاری ہسپتالوں میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہے اور مریضوں کو بیڈ تک میسر نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔