وزیراعظم آپ نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کردیا مریم نواز

نائب صدر مسلم لیگ (ن) نے وزیراعظم کی ٹوئٹ پر ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا


ویب ڈیسک September 16, 2022
—فائل فوٹو

مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر مریم نواز نے سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے دور روزہ سربراہی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت اور شرکا سے خطاب پر کہا ہے کہ آپ نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کردیا۔

مریم نواز نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم کی ٹوئٹ پر ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔



خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کہا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کی قیمت پاکستان نے سیلاب سے تباہ کاریوں کی صورت میں اداکی ہے۔ کیایہ آفت اور تباہی پاکستان کے لیے آخری ہوگی یا دیگر ممالک کو بھی ایسی صورتحال کا سامناکرناہوگا۔

شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کےاثرات کا خمیازہ پاکستان بھگت رہا ہے۔ہمیں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات کرنے ہوں گے۔ وزیراعظم نے کہا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس علاقائی مسائل کے حل کےلیے بہترین فارم ہے۔ اس میں نئے ممالک کی شمولیت پر مبارکباد دیتاہوں۔

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں