اسلام آباد ایئرپورٹ سے ابوظہبی جانے والے مسافر کیساتھ چوری کی انوکھی واردات
10 ہزار امریکی ڈالرز کی جگہ ایک ایک ڈالر کے 51 نوٹ بیگ سے ملے، متاثرہ مسافر
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اماراتی ریاست ابوظبی جانے والے مسافر کے ہینڈ بیگ سے 10 ہزار ڈالرز چوری ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے عالمی ہوائی اڈے سے اماراتی دارالحکومت ابوظبی جانے والی پرواز کے ذریعے مسافر منزل پر پہنچا توہینڈ بیگ سے 10 ہزارڈالر غائب نکلے۔
اس حوالے سے متاثرہ مسافر کا کہنا ہے کہ رقم باقائدہ دستاویز کے ساتھ کاونڑ پر ڈکلیئر کی گی تھی، پرواز ابوظبی پہنچنے پر بیگ چیک کیا تو رقم بیگ موجود نہیں تھی۔
مسافر عبداللہ بشارت کا کہنا تھا کہ 10 ہزار امریکی ڈالرز کی جگہ ایک ایک ڈالر کے 51 نوٹ بیگ سے ملے۔
متاثرہ شخص بتایا کہ نجی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے 16 ستمبر صبح 4 بجے اسلام آباد سے روانہ ہوا،رقم ڈکلیئر کرنے کے بعد بیگ میرے پاس رھا صرف دو جگہ اسکینگ میشنوں سے گزرا، اس دوران ائیرپورٹ یا دوران پرواز واش روم تک استعمال نہیں کیا۔
چوری سے متعلق ائیرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافر کے والدین ائیرپورٹ پہنچے اور عملے سے شکایت کی تو انہیں ائیرپورٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیجز دکھائیں گیں۔
ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ تمام فوٹیجز میں بیگ مسلسل مسافر کے پاس رھا اب دوران سفر طیارے میں کچھ ہوا یا ابوظبی میں، اسکا کچھ نہیں کہا جاسکتا، مسافر کو چاہئے وہاں پر رپورٹ کرے۔