ممنوعہ فنڈ کیس تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں عبوری جواب جمع کروا دیا

اگر فیصلے پر اعتراض ہے تو اسے چیلنج کردیں ، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک September 19, 2022
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے وکیل کی درخواست پر سماعت 6 نومبر تک ملتوی کردی:فوٹو:فائل

ممنوعہ فنڈ کیس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے الیکشن کمیشن میں عبوری جواب جمع کروا دیا۔

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈ ضبطگی کیس کی سماعت ہوئی۔ تحریک انصاف نے عبوری جواب جمع کرواتے ہوئے مکمل جواب کے لئے 8 ہفتے کا وقت مانگ لیا۔

پی ٹی آئی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ 10 سالہ پرانا ریکارڈ ہے جو بیرون ممالک سے منگوایا گیا ہے۔کئی پاکستانی شہریوں کو غیرملکی قرار دیا گیا ہے۔ کمیشن نے پی ٹی آئی یو ایس اے کو بھی غیرملکی کمپنی قرار دیا ہے۔ مزید ریکارڈ آ جائے تو کمیشن کے ہر سوال کا جواب دے سکیں گے۔ جہاں اتنا وقت گزرا ہے مزید دو ماہ بھی دیدیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پہلے بھی ہفتوں کی بات کرتے کرتے 8 سال لگ گئے ہیں۔ چار ہفتے سے زیادہ کا وقت نہیں دے سکتے۔

چیف الیکشن کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ کہ امریکا میں رجسٹرڈ کمپنی غیرملکی کمپنی ہی ہوگی۔ امریکی قانون کے ساتھ پاکستانی قانون پر بھی عمل کرنا ہے۔ اگر فیصلے پر اعتراض ہے تو اسے چیلنج کر دیں۔ فیصلے میں کوئی غلطی ہے تو اسکی تصحیح کر سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے وکیل کی درخواست پر سماعت 6 نومبر تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں