شہباز شریف کی کامیابیوں نے فارن فنڈڈ ایجنٹ کو تڑپادیا،مریم نواز

ویب ڈیسک  پير 19 ستمبر 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 لاہور: نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستان کو جوسفارتی کامیابیاں اور عزت بیرونی دنیا سے ملی اس نے فارن فنڈڈ ایجنٹ کو تڑپادیا ہے۔ 

https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1571863027321806850

سماجی رابطی کی ویب سائیٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ فتنہ خان کی وزیر اعظم شہباز شریف کے بارے بے تکی باتیں تڑپنے کا پتا دے رہی ہیں۔

انیوں نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ ڈالر آخر حلال بھی تو کرنے ہیں، حسد کی آگ میں جلنا ان کا مقدر ہے۔

اس سے قبل ایک اور ٹویٹ میں  مریم نواز نے کہا کہ مخالفین کیلئے سزا ہے کہ نواز شریف کو ایک بار پھر پاکستان کا سیاسی نقشہ ترتیب دیتے ہوئے دیکھ رہے ہیں، نواز شریف کے مخالفین نے انکے خلاف ظلم و انتقام کی ہر حد پار کر لی۔

انپوں نے مزید کہا ہے کہ نواز شریف کو مٹانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔