سونم کپور نے بیٹے کی پہلی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی

سونم کپور اور آنند آہوجا 8 مئی 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے


ویب ڈیسک September 21, 2022
سونم کپور کے ہاں20 اگست کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی(فائل فوٹو)

بالی ووڈ کی اسٹائل کوئین سونم کپور آہوجا نےاپنے بیٹے کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

سونم نے اپنے بیٹے کی پہلی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں انہیں ان کے شوہر اور بیٹے کو کو پیلے رنگ کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے اس پوسٹ کے کیپشن میں اپنے بیٹے کا نام وایو بتایا ہے جس کے مطلب کو بھی انہوں نے واضح کیا ہے۔


سونم کپور نے صاحبزادے وایو کے نام کا مطلب بتایا کہ وایو زندگی کا بھگوان ہے، جو زندگی اور عقل کی رہنمائی کرنے والا ہے۔






یاد رہے کہ سونم کپور اور آنند آہوجا 8 مئی 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کے ہاں پچھلے ماہ 20 اگست کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں