سیلاب متاثرین کیلیے لاجسٹکس کی خریداری این ڈی ایم اے کو 10 اب روپے فراہمی کی منظوری
ای سی سی نے پیراسٹامول کی قیمتوں کے حوالے سے وزارتِ نیشنل ہیلتھ کی سمری واپس کرنےکی ہدایت کردی
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے سیلاب متاثرین کیلئے این ڈی ایم اے کو 10 ارب روپے فنڈ دینے کی منظوری دے دی۔
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت منعقد ہوا اس حوالے سے وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ای سی سی نے سیلاب متاثرین کیلئے این ڈی ایم ایکو 10 ارب روپے فنڈ دینے کی منظوری دیدی ہے.
جس سے این ڈی ایم اے امدادی اشیا کی خریداری کرے گی اور لاجسٹک کے اخراجات پورے کرے گی جبکہ این ڈی ایم اے کو 10 میں سے 5ارب روپے فوری جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے.
اس کے علاوہ ای سی سی نے 18 اگست 2022 تک پاکستان پہنچنے والی پابندی والی اشیا سرچارج کے ساتھ چھوڑنے کی اجازت دے دی ہے.