کپتان بابراعظم کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں مزید تنزلی

ویب ڈیسک  بدھ 21 ستمبر 2022
فوٹو: ٹوئٹر

فوٹو: ٹوئٹر

 دبئی: آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کر دی جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم تیسری سے چوتھی پوزیشن پر چلے گئے۔

جاری کر دہ نئی رینکنگ میں بھارتی کھلاڑی سوریا کمار یادیو نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔ سوریا کمار 780 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر پہنچے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں قومی ٹیم کے اوپنر محمد رضوان 825 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم 792 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

https://twitter.com/ICC/status/1572578895332839427?s=20&t=8j-oD8AjLx1AjHwqpmKjcA

واضح ہے کہ گزشتہ روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف میچ کے دوران بابراعظم 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے جبکہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کے کپتان کی کارکردگی انتہائی خراب رہی تھی۔

بولنگ کی رینکنگ میں پاکستان کا کوئی بولر بھی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے البتہ حارث رؤف اپنی بہتر بولنگ کی بدولت 21ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔