طالبان کی وعدہ خلافی کے باعث ان کی حکومت کوتسلیم نہیں کیا گیا، وزیرخارجہ

ویب ڈیسک  جمعرات 22 ستمبر 2022
بھارت ہندوبالادستی کا  شکارملک بنتا جارہا ہے،بلاول بھٹوزرداری:فوٹو:اسکرین گریب

بھارت ہندوبالادستی کا شکارملک بنتا جارہا ہے،بلاول بھٹوزرداری:فوٹو:اسکرین گریب

 نیویارک: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ  طالبان نے عالمی برادری سے کئے وعدے پورے نہیں کئے۔

فرانسیسی چینل کو انٹرویو میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ طالبان نے عالمی برادری سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے ۔طالبان کی وعدہ خلافی کی وجہ سے ان کی حکومت کوتسلیم نہیں کیا گیا۔ طالبان کی جانب سے لڑکیوں کو سیکنڈری اسکول جانے کی اجازت نہ دینے پر دکھ ہوا۔

وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ آج کا بھارت بدل چکا ہے وہ اب سیکولر بھارت نہیں رہا۔ بھارت اب ہندوبالا دستی کا شکارملک بنتا جارہا ہے اور اس کی قیمت مسلمان اور مسیحی اقلیت ادا کررہی ہیں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان میں  سیلاب سے1500 سے زائد اموات ہوئی ہیں۔ سیلاب کے بعدپاکستان کو صحت اور خوراک جیسے بحرانوں کا سامنا ہے۔پاکستان کو اس وقت 30 ارب ڈالر امداد کی ضرورت ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔