سیلاب متاثرین کی آڑ میں جرائم پیشہ افراد کا بھی لاہور میں داخل ہونے کا خطرہ

ویب ڈیسک  جمعرات 22 ستمبر 2022
فوٹو: آن لائن

فوٹو: آن لائن

 لاہور: سیلاب میں بے گھر ہو کر سندھ کے رہائشی لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں آنے لگے جس میں جرائم پیشہ افراد بھی شامل ہیں۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ بے گھر افراد میں جرائم پیشہ افراد بھی شہر میں داخل ہو سکتے ہیں اس لیے سیلاب زدگان کے روپ میں آنے والے ڈاکوؤں پر ورکنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ متعدد افراد جنوبی پنجاب سمیت دوسرے علاقوں سے لاہور آئے ہیں، بیشتر افراد فیکٹریوں اور مختلف جگہ نوکری کر رہے ہیں جبکہ متعدد افراد نوکری کے بعد وارداتیں کر رہے ہیں۔

سی سی پی او کا کہنا تھا کہ فیکٹریوں سمیت تمام ملازمین کی اسکریننگ شروع کر دی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔