زوریز ملک اور ماڈل علیزے گبول کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

یہ خوشخبری زوریز ملک نے انسٹاگرام اسٹوری پر دوستوں اور مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے


ویب ڈیسک September 23, 2022
علیزے گبول اور ملک زوریز 2021ء کے آغاز میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے(فائل فوٹو)

پاکستان کی معروف ماڈل علیزے گبول اور زوریز ملک کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

ماڈل و اداکارہ علیزے گبول اورزوریز ملک کے ہاں پہلے بچے کی ولادت ہوئی ہے جس کی خوشخبری زوریز ملک نے انسٹاگرام اسٹوری پر دوستوں اور مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔



تصویر میں زوریز کو اپنے نومولود بچے کا بوسہ لیتے دیکھا جا سکتا ہے، کچھ عرصہ قبل ہی ملک زوریز نے اپنے انسٹا گرام اسٹوری پر فالوورز کو خوشخبری سُناتے ہوئے بتایا تھا کہ'وہ اور اُن کی اہلیہ جَلد والدین بننے جا رہے ہیں'۔

یاد رہے کہ ماڈل و اداکارہ علیزے گبول اور ملک زوریز 2021ء کے آغاز میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں