خضدار سی ٹی ڈی کی فائرنگ سے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد ہلاک

ملزمان کے تین ساتھی فرار، سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارورائی کی


ویب ڈیسک September 23, 2022
(فوٹو:فائل)

سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ) کی فائرنگ سے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ خضدار میں کالعدم تنظیم کے دو مبینہ دہشت گرد موجود ہیں جس پر سی ٹی ڈی کی ٹیم نے چھاپہ مار کارروائی کی۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ملزمان ہلاک ہوگئے جب کہ ان کے تین ساتھی فرار ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں