جنسی ہراسگی میں ملوث مجرم کو 26 ماہ قید اور جرمانے کی سزا

ویب ڈیسک  جمعـء 23 ستمبر 2022
فوٹو: ایکسپریس

فوٹو: ایکسپریس

 کراچی: جنسی ہراسگی میں ملوث مجرم کو 26 ماہ قید اور40ہزار روپے جرمانے کی سزاسنادی گئی ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق احسن خلیق نے سال 2021 میں شکایت کنندہ کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا، مقدمے کی تفتیش مکمل کرنے کے بعد عدالت میں چالان جمع کروایاگیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ-I، کراچی ایسٹ مکیش کمار نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر احسن خلیق کو مجرم قرار دیتے ہوئے 26 ماہ قید اور 40 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔