سہیل احمد عزیزی بھارتی فلم میں ادکاری کے جوہر دکھائیں گے

ویب ڈیسک  جمعـء 23 ستمبر 2022
فلم کی شوٹنگ امریکا میں کی گئی ہے جسے امرجیت سنگھ سارون نے ڈائریکٹ کیا ہے، فوٹو: انسٹاگرام

فلم کی شوٹنگ امریکا میں کی گئی ہے جسے امرجیت سنگھ سارون نے ڈائریکٹ کیا ہے، فوٹو: انسٹاگرام

 لاہور: پاکستان کے معروف میزبان اور اداکار سہیل احمد عزیزی نے بھارتی فلموں میں انٹری دے دی۔

سہیل احمد عزیزی پنجابی انڈین فلم ’’بابے بھنگڑے پاوندے نے“ میں سپر اسٹار دلجیت دوسانج اور سرگن مہتا کے ساتھ نظر آئیں گے۔

فلم کی شوٹنگ امریکا میں کی گئی ہے جسے امرجیت سنگھ سارون نے ڈائریکٹ جبکہ دلجیت تھند اور دلجیت دوسانجھ نے پروڈیوس کیا ہے۔

فلم کے ٹریلر میں دلجیت اپنے دوستوں کے ساتھ باپ کی موت کے بعد انشورنس پالیسی سے رقم حاصل کرنے اور اس کے کاروبار کو سنبھالنے کا منصوبہ بناتا ہے جبکہ سرگن مہتا جو ایک اولڈ ایج ہوم میں کام کرتی ہے اپنے مریضوں کی صحت کے بارے میں معلومات شیئر کرکے دلجیت کے منصوبے کا حصہ بنتی ہے۔

سہیل احمد نے والد کا کردار ادا کیا ہے اور وہ پوری کوشش کرتے ہیں کہ انشورنس پالیسی فعال ہونے تک انہیں زندہ رکھا جائے۔

لیکن کہانی میں ٹوئسٹ اس وقت آتا ہے جب معاملات اس طرح نہیں ہوتے جیسے منصوبہ بندی کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت میں سیاسی کشیدگی کے باعث ایک دوسرے کی فلموں اور ڈراموں کی نمائنش پر پابندی ہے اور فنکار بھی اس پابندی کی زد میں ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔