30 سیکنڈز میں 22 جرابیں پہننے کا عالمی ریکارڈ

اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارت کے شہری کے پاس تھا


ویب ڈیسک September 24, 2022
(تصویر: انٹرنیٹ)

کینیڈا میں 14 سالہ لڑکی نے 30 سیکنڈوں میں 22 جرابیں پہن کر گینیز عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

کینیڈا کے شہر کیلگری سے تعلق رکھنے والی کیرولینا کروز کا کہنا تھا کہ انہوں ںے 30 سیکنڈ میں ایک پیر میں زیادہ سے زیادہ جرابیں پہننے کے ریکارڈ کی تیاری کا آغاز جولائی سے کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پہلی کوشش میں انہوں نے بھارت کے عارف ابن عبدالحلیم کی جانب سے مئی میں 19 جرابوں کے ریکارڈ کو برابر کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ کو بس جرابیں پہننے پر توجہ دینی ہوتی ہے اور بس یہ کام جاری رکھنا ہوتا ہے۔

کیرولینا کی آفیشل کوشش، جو ان کی والدہ نے ریکارڈ کی، میں انہوں نے 22 جرابیں اپنے پیر پر چڑھائیں جو ریکارڈ بنانے کے لیے کافی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے ڈاک میں ان کو ان کا آفیشل سرٹیفیکیٹ موصول ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں