اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ سے قبل ہاکی کھلاڑیوں کے واجبات ادا

ڈیڑھ کروڑ سے زائد کی رقم اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کردی، پی ایچ ایف کا دعویٰ


ویب ڈیسک September 24, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) ڈیڑھ کروڑ سے زائد کی رقم اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کردی، پی ایچ ایف کا دعویٰ

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے کل سے کراچی میں شروع ہونے والے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے کیمپ سے قبل کھلاڑیوں کے واجبات ادا کرنے کا دعویٰ کردیا۔

پی ایچ ایف کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ہاکی فیڈریشن کے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ سے قبل کھلاڑیوں کے واجبات پر مشتمل ڈیڑھ کروڑ سے زائد کی رقم اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کردی ہے۔

صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر کا کہنا ہے کہ کھلاڑی ملک کے ہیرو ہیں اور ہماری عزت ہیں، کبھی نہیں چاہتے تھے کہ کھلاڑیوں کو ان کی رقم نہ ملے، ماضی میں بھی جیب سے پیسے لگا کر کھلاڑیوں کی رقم ادا کی۔

مزید پڑھیں: پاکستان ہاکی فیڈریشن کی نااہلی نے کھلاڑیوں کو معاشی مشکلات سے دوچار کردیا

سیکرٹری پی ایچ ایف حیدر حیسن نے موقف اپنایا کہ عہدہ سنبھالا تو اولین ترجیح کھلاڑیوں کو ان کا حق دلانا تھام کھلاڑیوں سے وعدہ کای تھا کہ کیمپ سے پہلے رقم ادا ہوجائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں