شیخوپورہ؛ کمسن بچی سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت

ویب ڈیسک  ہفتہ 24 ستمبر 2022
21 سالہ شادی شدہ مجرم وسیم پر عصمت دری کا الزام ثابت  ہوگیا (فوٹو فائل)

21 سالہ شادی شدہ مجرم وسیم پر عصمت دری کا الزام ثابت ہوگیا (فوٹو فائل)

شیخوپورہ: ڈسٹرکٹ عدالت نے کمسن بچی سے زیادتی کے مقدمے میں مجرم کو سزائے موت دینے کا فیصلہ سنا دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ جج شاہدہ سعید نے کمسن بچی سے زیادتی کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا، جس میں 21 سالہ شادی شدہ مجرم وسیم پر عصمت دری کا الزام ثابت ہونے پر سزائے موت اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دیا گیا۔

فیصلے کے مطابق مجرم کو جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 6 ماہ قید بھگتنا پڑے گی۔ اس کے علاوہ مجرم کو بچی کے نابالغ ہونے کی وجہ سے 10 برس قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی دی گئی۔مجرم وسیم اینٹی ریپ انوسٹی گیشن اینڈ ٹرائل ایکٹ 2021ء کے سیکشن 17 کے تحت متاثرہ بچی کو 2 لاکھ روپے معاوضہ بھی ادا کرے گا۔

مقدمے کے استغاثہ کے مطابق مجرم وسیم کا تعلق چک نمبر 60 بلوچنی ضلع فیصل آباد سے تھا۔ مجرم نے شیخوپورہ کے گاؤں جھلار تیلیاں میں 13 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔تھانہ مانانوالہ پولیس نے 28 جون 2021ء کو مجرم کے خلاف زیر دفعہ 376 / 377 بی ت پ کے تحت بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔