بہنوئی نے جادو کرنے کا الزام لگا کر سالی کو قتل کردیا

بہن کو بچانے کی کوشش میں شمیم اپنے شوہر کے ہاتھوں زخمی، پیر صاحب نے خواب میں بتایا کہ سالی نے تم پر جادو کیا ہے، ملزم


ویب ڈیسک September 24, 2022
پیر صاحب نے خواب میں بتایا کہ سالی نے تم پر جادو کیا ہے، ملزم کا اعتراف جرم (فوٹو : فائل)

تھانیوالا بازار میں جادو کرنے کے شبے میں بہنوئی نے اپنی سالی کو قتل اور بیوی کو زخمی کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ میں عبداللہ نامی شخص نے گھر میں گھس کر اپنی سالی بشریٰ بی بی کو چھریوں سے وار کرکے قتل کردیا جب کہ بہن کو بچانے کی کوشش کرنے والی شمیم اپنے شوہر کے ہاتھوں زخمی ہوگئی۔

واقعے کے بعد کوتوالی پولیس نے ملزم عبداللہ کو گرفتار کرلیا جس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔

ملزم نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ پیر صاحب نے اسے خواب میں بتایا کہ سالی نے تم پر جادو کیا ہے، میری آنکھ کھلی تو جاکر سالی کو قتل کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں