سیاسی لڑائی طویل ہوئی تو غریب کے حالات اور گھمبیر ہوجائیں گے، شیخ رشید

ویب ڈیسک  اتوار 25 ستمبر 2022
 (فوٹو فائل) سیاستدان عام آدمی کے مسائل سمجھنے کے بجائے صرف میڈیا میڈیا کھیل رہے ہیں، سابق وفاقی وزیر

(فوٹو فائل) سیاستدان عام آدمی کے مسائل سمجھنے کے بجائے صرف میڈیا میڈیا کھیل رہے ہیں، سابق وفاقی وزیر

 راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سیاسی لڑائی طویل ہوئی توغریب کے حالات اور گھمبیر ہوجائیں گے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے لکھا کہ اسرائیل سےتعلقات اور بھارت سے تجارت کی مثال شہباز شریف کی آڈیولیک میں سامنے آگئی ہے جبکہ شریف خاندان بھارت سے بغیر کلیئرنس اپنی شوگر ملوں کے لئے انجینئر منگواتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاستدان عام آدمی کے مسائل سمجھنے کے بجائے صرف میڈیا میڈیا کھیل رہا ہے، حالات کے تقاضوں کو دیکھ کر ن لیگ بھی الیکشن مہم پر نکل رہی ہے، ستمبر ستمبگر ثابت ہوگا۔

مزید پڑھیں: نیب قوانین میں من مانی ترامیم اپنی ذات کے لیے کی گئیں، شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا کہ معاشی حالات اتنےگھمبیر ہیں کہ اگر کسی جماعت نے کال نہ دی توبھی لوگ سڑکوں پر ہوں گے، لوگوں کےگھروں میں بھوک اور افلاس ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے مبتنہ کیا کہ وقت کا تقاضہ ہےکہ انا اور ضد کو چھوڑ کر صاف، شفاف الیکشن کا فوری فیصلہ کیا جائے، اکتوبر میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔