لمبے بال لڑکی کی جان لے گئے

ویب ڈیسک  اتوار 25 ستمبر 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

قاہرہ: مصر میں کم عمر لڑکی کے لمبے بال گاڑی کے ٹائر میں لپٹنے سے نو سالہ بچی جان کی بازی ہار گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصری لڑکی کے لمبے بال لڑکی کی موت کا باعث بن گئے، 9 سالہ مریم نامی بچی سیاحتی مقام پر تفریح کی غرض سے آئی تھی لیکن کھیل کے دوران زندگی کی بازی ہار گئی۔

مریم نامی لڑکی بچوں کی گاڑی ’بیچ بگی‘ کو چلا رہی تھی کہ اچانک اس کے لمبے بال گاڑی کے ٹائر میں پھنس گئے اور وہ زمین پر گر پڑی۔

زمین پر گرتے ہی بیچ بگی لڑکی سے ٹکرا گئی جس کے باعث لڑکی کے سر پر شدید چوٹیں آئی جو موت کا باعث بنی۔

لڑکی کو زخمی حالت میں دیکھ کر اطراف میں موجود افراد نے ایمبولینس کو بلایا تاہم شدید خون بہ جانے کے باعث وہ دم توڑ گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔