ویانا میں اقوام متحدہ آفس کے سامنے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاج

ویب ڈیسک  اتوار 25 ستمبر 2022

ویانہ: یورپی ملک آسٹریا کے دارالحکومت میں مظلوم کشمیریوں کے حق میں پاکستانی شہری سڑکوں پر نکل آئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یورپی ملک آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں پاکستانی اور پاک فرینڈز آسٹریا کے تحت کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلیے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

Kashmir-2

مظاہرین کی جانب سے احتجاج ویانا میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں سیشن کے موقع پر یو این دفتر کے سامنے کیا گیا۔

احتجاج کے دوران مظاہرین کی جانب سے بین الاقوامی برادری کو اقوام متحدہ کی کشمیر کے بارے میں قرار دادوں کی یاد دہانی کرائی گئی۔

kashmir-1

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔