- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
ننھے مسافر نے سب کے دل جیت لیے؛ بچے کو سفیر بنانے کا مطالبہ
نئی دہلی: سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ننھے مسافر کے طیارے میں لوگوں کو خوش آمدید کہنے اور جذبہ خیرسگالی پر معروف بھارتی بزنس مین آنند مہندرا نے اقوام متحدہ سے اس بچے کو امن کا سفیر بنانے کا مطالبہ کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ارب پتی تاجر آنند مہندرا نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک بچے کو طیارے میں مسافروں کو ہیلو ہائے کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں بچے کی خوش اخلاقی اور ادب، آداب سے بھرپور انداز نے سب کے دل جیت لیے۔
آنند مہندرا نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ یہ بچہ یہاں کیا کر رہا ہے اسے تو امن کا سفیر ہونا چاہیئے تھا۔ بھارتی تاجر نے اس ٹوئٹ پر اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ اس بچے کو اقوام متحدہ میں امن اور خیر سگالی کا سفیر بنایا جائے۔
The world often seems to be becoming more conflict-ridden. Russia’s mobilisation only adds to the woes. But Children know how to remind us of how the world SHOULD be. @antonioguterres should make this toddler a UN Ambassador for peace & goodwill! pic.twitter.com/AMECrbZGcX
— anand mahindra (@anandmahindra) September 24, 2022
صنعتکار آنند مہندرا مزید لکھا کہ دنیا اکثر تنازعات کا شکار ہوتی نظر آتی ہے۔ روس کا یوکرین پر جنگ مسلط کرنا صرف پریشانیوں میں اضافہ کرتا ہے لیکن بچے جانتے ہیں کہ ہمیں کس طرح یاد دلانا ہے کہ دنیا کیسی ہونی چاہیے۔
اس بچے کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر لاکھوں صارفین نے دیکھا اور کافی پذیرائی مل رہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔