اسیران سے بدسلوکی اور تشدد کا معاملہ؛ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل معطل

ویب ڈیسک  اتوار 25 ستمبر 2022
—فوٹو

—فوٹو

راولپنڈی: سینڑل جیل اڈیالہ میں اسیران سے بدسلوکی اور تشدد و کرپشن کی شکایات کے بعد اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد حسرت حسین کو معطل کردیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق معطلی کے احکامات آئی جی جیل خانہ جات نے جاری کیے۔ اس سے قبل ڈی آئی جی جیل راولپنڈی ریجن کامران انجم نے10 ہیڈواڈرز اور 17 وارڈرز کو ریجن کی مختلف جیلوں میں تبدیل کردیا تھا۔

ذرائع کے مطابق دو ہیڈواڈرز اور چار وارڈرز معطل بھی کیے گئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔