پاکستان کا تاجکستان اورکرغزستان کو سرحدی تنازع بذریعہ مذاکرات حل کرنے پرزور

ہمیں امید ہے کہ ہمارے دونوں برادر ممالک بذریعہ سفارت کاری صورتحال کو حل کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار


ویب ڈیسک September 25, 2022
—فائل فوٹو

دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نے تاجکستان اور کرغزستان کی مسلح افواج کے مابین متنازع سرحد پر پانی کے معاملے شدید جھڑپوں سے متعلق کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ ہمارے دونوں برادر ممالک بذریعہ سفارت کاری اور مذاکرات صورتحال کو حل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تاجکستان اور کرغزستان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی مکمل طور پر محفوظ ہے، تاجکستان، دوشنبہ اور کرغزستان، بشکیک میں ہمارے سفارتی مشنز صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

کرغیزستان اور تاجکستان کی سرحد پر جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سرحدی علاقوں سے شہریوں کو اپنے گھر بار اور مال مویشی چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہونا پڑا ہے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کی 17 تاریخ کو جنگ بندی کے باوجود کرغیزستان اور تاجکستان کی فوجوں میں جاری سرحدی جھڑپ میں مجموعی طور پر 24 افراد مارے گئے تھے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں