’خوش قسمتی‘ کی علامت نایاب گلابی ہیرا نیلامی کے لیے تیار

ویب ڈیسک  پير 26 ستمبر 2022
 اس  نایاب ہیرے کا وزن 18اعشاریہ 18 قیراط ہے(اسکرین شاٹ)

اس نایاب ہیرے کا وزن 18اعشاریہ 18 قیراط ہے(اسکرین شاٹ)

فرانس:  خوش قسمتی کی علامت سمجھا جانے والا دنیا کا خوبصورت ترین نایاب گلابی ہیرا رواں برس نیلامی کیلئے پیش کیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  دنیا بھر کے نایاب زیورات، ماسٹر پیس اور دیگر قدیم اور قیمتی  اشیاء کی نیلامی کرنے والے ادارے کرسٹیز آکشن ہاؤس نےاعلان کیا  ہے کہ  18 قیراط سے زیادہ وزن کا حامل ناشپاتی کی شکل کا  دنیا کا سب سے بڑا گلابی ہیرا نومبر میں نیلامی کے زریعے  فروخت کیا جائے گا۔

کرسٹیز کے مطابق یہ ہیرا ایشیا میں خوش قسمتی کی علامت سمجھا جاتا ہے اس لئےانہیں پوری  اُمید ہے کہ یہ ہیرا ’دنیا بھر کے شوقین افراد‘ کی توجہ اپنی جانب مرکوز کروائے گا جس کی نیلامی ہانگ کانگ میں ہوگی۔

1576771-49248200

کرسٹیز آکشن ہاؤس میں زیورات کی ماہر انجیلا برڈن کا کہنا ہے کہ ’یہ ایک خوبصورت پتھر ہے اور اس سائز کا گلابی رنگ کا ہیرا ملنا نہایت مشکل ہے‘۔

 

واضح رہے کہ ہلکے ی گلابی رنگ کا یہ چمچماتا  ہیرا ایک انگوٹھی پر نصب کیا گیا ہے جو دو طرف سے بڑے سفید ہیرے سے جڑا ہوا ہے، اس  نایاب ہیرے کا وزن 18اعشاریہ 18 قیراط ہے۔

اس سے قبل 2018 میں کرسٹیز نے 18.96 قیراط کا ’ونسٹن پنک لیگیسی ‘نام کا ہیرا پانچ کروڑ ڈالر میں فروخت کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔