پی ٹی آئی کی لانگ مارچ روکنے کیلیے 40 ہزار آنسو گیس شیل کی خریداری

ویب ڈیسک  پير 26 ستمبر 2022
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممکنہ لانگ مارچ کے شرکا کو روکنے کے لیے تیاری تیز کرتے ہوئے 40 ہزار آنسو گیس کے شیل منگوا لیے۔

ذرائع کے مطابق پولیس ہیڈ کوارٹر میں معمول کے مطابق 15 ہزار تک شیل اسٹاک میں ہوتے ہیں، 40 ہزار آنسو گیس کے شیل کی قیمت 7 کروڑ روپے بنتی ہے، آنسو گیس کے شیل کی رقم پولیس نے ایڈوانس ادا کردی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایک آنسو گیس کی سرکاری قیمت 1750روپے مقرر ہے، 15 ہزاراور 40 ہزار ملا کر آنسو گیس کی تعداد 55 ہزار ہوجائے گی، پولیس کو آنسو گیس کی ترسیل مرحلہ وار ہوگی۔

ذرائع کے مطابق آنسو گیس شارٹ رینج (75میٹر )اور لانگ رینج (150 میٹر )منگوائے گے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔