بیٹے کو ایوارڈ ملنے پر نعمان اعجاز کو اقربا پروری کے طعنے ملنے لگے

ویب ڈیسک  پير 26 ستمبر 2022
نعمان اعجاز اکثر ایواڈز شو کو تنقید کا نشانہ بناتے دکھائی دیتے ہیں۔ فوٹو: فائل

نعمان اعجاز اکثر ایواڈز شو کو تنقید کا نشانہ بناتے دکھائی دیتے ہیں۔ فوٹو: فائل

 لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار نعمان کو کینیڈا میں منعقد ہونے والے ایوارڈز شو میں بیسٹ سینسیشن کا ایوارڈ ملا تو سوشل میڈیا صارفین نے نعمان اعجاز کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔

سینئر اداکار نعمان اعجاز اکثر ایواڈز شو کو تنقید کا نشانہ بناتے دکھائی دیتے ہیں۔

وہ متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ ایوارڈ شوز میں میرٹ کی بجائے اقرباپروی کا راج قائم ہے، ٹیلنٹ کی قدر نہیں کی جاتی، ایوارڈ انہیں دیا جاتا ہے جن کے سوشل میڈیا پر فالور زیادہ ہیں، اس لیے مجھے ایوارڈ شوز میں جانا پسند نہیں ہے۔

انہوں نے ایک مرتبہ اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ میں ایوارڈ شوز میں نہیں جاتا، اگر کبھی چلا بھی گیا تو مجھے بلیک میل کرکے لےجایا جاتا ہے۔

اب حال ہی میں ہونے والے ایوارڈز شو میں زاویار نعمان کو بیسٹ سینسیشن کا ایوارڈ ملا تو سوشل میڈیا صارفین نعمان اعجاز کو شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق زاویار نعمان کو ان کے والد نعمان اعجاز کی وجہ سے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جو حقیقی ٹیلینٹ کے ساتھ ناانصافی ہے اور اقربا پروری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔