اسحاق ڈار کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست واپس

ویب ڈیسک  منگل 27 ستمبر 2022
ہائی کورٹ سے رجوع کرنا چاہتے ہیں، درخواست گزار (فوٹو فائل)

ہائی کورٹ سے رجوع کرنا چاہتے ہیں، درخواست گزار (فوٹو فائل)

 اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست واپس لے لی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سماعت کے دوران اسحاق ڈار کے خلاف درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ہائی کورٹ سے رجوع کرنا چاہتے ہیں۔الیکشن کمیشن کے ممبر کے پی نے کہا کہ فیصلہ محفوظ ہوچکا تھا، اسحاق ڈار کی درخواست پر کیس بحال کیا۔ آج آپ آئے ہیں، کل کوئی اور آ جائے گا۔

درخواست گزار نے اسحاق ڈار کی نااہلی کے لیے درخواست واپس لینے کا تحریری بیان الیکشن کمیشن کی ہدایت پر جمع کروا دیا، جس میں لکھا گیا ہے کہ سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے کہ الیکشن کمیشن عدالت نہیں ہے۔  کیس میں قانون کی تشریح درکار ہے، مجاز فورم سے رجوع کریں گے۔

واضح رہے کہ درخواست میں اسحاق ڈار کے خلاف ڈیفالٹر ہونے کی بنیاد پر نااہلی کی استدعا کی گئی تھی۔ اسحاق ڈار پر عطا الحق قاسمی کیس میں عائد جرمانہ ادا نہ کرنے کا الزام تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔