پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈکوچ سیگفرائیڈ ایکمین کو ویزا جاری کردیا گیا

ویب ڈیسک  منگل 27 ستمبر 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 کراچی: پاکستان ہاکی ٹیم کے غیر ملکی ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین کو پاکستان آنے کا ویزا جاری کردیا گیا، ڈچ کوچ نے ویزا ملنے کی تصدیق کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈچ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین نےپ پاکستان کا ویزا ملنے کی تصدیق  کرتے ہوئے کہا کہ جلد سے جلد پاکستان آنے کے خواہشمند ہوں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی طرف سے ٹکٹ ملنے کے بعد وہ پاکستان روانہ ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے تربیتی کیمپ ان دنوں کراچی میں جاری ہے جس میں پی ایچ ایف نے بتیس کھلاڑیوں کو مدعو کررکھا ہے تاہم بیرون ملک لیگز کھیلنے میں مصروف کھلاڑیوں نے تاحال کیمپ میں رپورٹ نہیں کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔