سردیوں میں گیس بحران کا خدشہ ہے سیکریٹری پیٹرولیم
ملک میں ابھی بھی گیس کی قلت ہے اور گزشتہ دو سال سے ملک میں گیس بحران ہے، نور عالم خان
سیکریٹری پیٹرولیم نے موسم سرما کے دوران ملک بھر میں گیس کے بحران کا خدشہ ظاہر کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان کی سربراہی میں پی اے سی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پیٹرولم ڈویژن کی سال 2019 - 20 کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔
سیکریٹری پیٹرولیم علی رضا بھٹہ نے پی اے سی اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک میں سردیوں کے دوران گیس بحران کا خدشہ ہے کیوں کہ مقامی گیس ملک ضرورت پورا نہیں کررہی۔
انہوں نے بتایا کہ ملک میں قدرتی گیس کے ذخائر مسلسل گر رہے ہیں، جس کا اندازہ سالانہ بنیادوں پر 10 فیصد لگایا گیا ہے۔
سیکریٹری پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ یوکرین جنگ کے بعد دنیا میں گیس کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، اس وقت دنیا میں گیس دو تین فیصد مہنگی ہوچکی ہے اور مارکیٹ کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم گیس نہیں خرید سکتے۔
علی رضابھٹہ نے کہا کہ ہماری زیادہ گیس گھریلو صارفین کو جاتی ہے جس پر زیادہ سبسڈی دے رہے ہیں، مارکیٹ میں طلب بڑھنے کے باوجود قطر نے ایل این جی نہیں روکی۔
اس وقت دنیا میں گیس مالیکیولز دستیاب نہیں اور یورپ ان دنوں یورپ میں گیس کی طلب بڑھ گئی ہے، ان ممالک کی قوت خرید زیادہ ہے وہ مہنگی خرید سکتے ہیں۔
اس موقع پر موقع نور عالم خان نے کہا کہ ملک کی بدقسمتی ہے گرمیوں میں بجلی غائب سردیوں میں گیس، کیا ایل این جی خریداری سے سردیوں کیلئے گیس دسیتاب ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں ابھی بھی گیس کی قلت ہے اور گزشتہ دو سال سے ملک میں گیس بحران ہے۔