ایکتا کپور کا چنکی پانڈے سے شادی کی خواہش کا اعتراف

ویب ڈیسک  منگل 27 ستمبر 2022
ایکتا کپور کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی گئی ہے ، فوٹو: فائل

ایکتا کپور کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی گئی ہے ، فوٹو: فائل

 ممبئی: بھارت کی معروف پروڈیوسر اور ہدایتکار ایکتا کپور نے اداکار چنکی پانڈے کے لیے اپنی محبت کا اعتراف کیا ہے۔

چنکی پانڈے کی سالگرہ کے موقع پر ایکتا کپور کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی گئی جس میں انہوں نے چنکی سے ماضی میں کی جانے والی محبت کا اقرار کیا۔

chinkiiii

ایکتا کپور نے ایک تصویر شیئر کی اور لکھا ‘ کئی سالوں پہلے اگر چنکی میری بات کا جواب دیتے تو آج میں بھی بالی وڈ اداکار کی بیوی ہوتی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل فلم ساز فرح خان اور اداکارہ ملائکہ اروڑا بھی چنکی پانڈے سے ماضی میں محبت کرنے کا اعتراف کرچکی ہیں۔

چنکی پانڈے 1998 میں بھاونا پانڈے سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور دونوں کی بیٹی اننیا پانڈے  کئی بالی وڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔